ابنا: اقوام متحدہ نے شام کے دارالحکومت دمشق سے اپنے بین الاقوامی عملے کے سو ارکان میں سے نصف کو واپس بلانے یا دوسرے ممالک میں منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اقوام متحدہ نے یہ فیصلہ دمشق میں اپنے عملے کی جائے قیام ہوٹل پرمارٹروں کے حملے کے بعد کیا ہے۔سفارت کاروں نے فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ دمشق میں اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے خصوصی ایلچی الاخضرالابراہیمی کے دفتر کو بھی بند کردیا جائے گااور اس کے عملہ کو پڑوسی ممالک لبنان یا مصر منتقل کردیا جائے گا۔
اقوام متحدہ کے ایک سفارت کار نے بتایا ہے کہ ''بین الاقوامی سفارتی عملے کو دمشق سے واپس بلانے کا فیصلہ وہاں لاحق خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے کیونکہ وہاں سفارتی مشن کے نزدیک متعدد خودکش بم دھماکے اور حملے ہوچکے ہیں''۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242